روس سے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں، چینی وزیرخارجہ

چین کی دوستی روس سے اب بھی انتہائی مظبوط ہے، اس میں کوئی دراڑ نہیں، تایم یوکرین مسئلہ پر مزاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔

چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ چینی دوستی ’چٹان جیسی‘ ہے، انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون بہت وسیع ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ یوکرین معاملے پر چین کا موقف واضح ہے، روس اور یوکرین باہمی اختلافات کو پرامن انداز سے حل کریں، مذاکرات ہی مسائل کے حل کا بہترین راستہ ہیں اور تمام ممالک کی علاقائی خودمختاری کا احترام اور تحفظ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اخطے کی طویل المدتی سلامتی اور امن، متوازن اور پائیدار یورپی سکیورٹی ڈھانچے سے وابستہ ہے۔ اس سلسلے میں چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے چین پہلے ہی اس تنازعے کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کر چکا ہے، لیکن روس کے خلاف تجارتی اور معاشی پابندیوں پر تنقید کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں