کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب کی جانب سے پہلا میچ چمپئن لائنل میسی سے ہوگا

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پہلی بار سعودی عرب میں کھیلنے کیلئے تیار، پہلے ہی میچ میں حریف لائنل میسی ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ریاض الیون اور پی ایس جی کلب فرینڈلی میچ کھیلیں گے۔ جس میں رونالڈو کو ریاض الیون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

فیفا ورلڈکپ کے بعد پہلی بار رونالڈو گراؤنڈ میں اتریں گے۔ پہلے ہی میچ میں رونالڈو کا سامنا لائنل میسی سے ہوگا جو کلب فٹبال میں پی ایس کی نمائندگی کرتے ہیں۔

رونالڈو نے حال میں سعودی کلب النصر سے معاہدہ کیا ہے جس کیلئے ڈیبیو اتوار کو کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں