آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں آئسولیٹ کردیا گیا۔آسٹریلیا کے باولنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل میں شرکت کے بعد پیر کو اسلام آباد پہنچے تھے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ فواد احمد کو فی الحال ان میں معمولی علامات سامنے آئی ہیں جبکہ انہیں 5 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کے بعد کوویڈ-19 ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر ہی آسٹریلوی سکواڈ کو جوائن کرسکیں گے۔