خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر موجود ہیں، این ایف آرسی سی

نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈی نیشن سینٹر (NFRCC) نے واضح کردیا ہے کہ ملک میں خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر موجود ہیں، اورگندم کی بھی کوئی قلت نہیں۔

نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈی نیشن سینٹر (NFRCC) این ایف آر سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا ہے کہ ملک میں خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

این ایف آر سی سی کے مطابق پاکستان میں گندم، پیاز، ٹماٹر اور دیگر اجناس کی کوئی قلت نہیں، ملک میں گندم کی بھی کوئی قلت نہیں، 6 لاکھ ٹن درآمدی گندم پاکستان پہنچ چکی ہے، سرکاری گوداموں سے روزانہ 46 ہزار ٹن گندم جاری کی جا رہی ہے۔

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ ملک میں پیاز کی کھپت ڈیڑھ لاکھ ٹن جبکہ ٹماٹر کی کھپت 50 لاکھ ٹن ہے، گزشتہ برس ٹماٹر کی بمپر فصل پیدا ہوئی جو ضرورت کے لیے کافی ہے، اس کے علاوہ 55 ہزار ٹن ٹماٹر اور 6 ہزار ٹن پیاز درآمد بھی کئے گئے ہیں، پیاز اور ٹماٹر کے مقامی ذخائر اس کے علاوہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں