سری لنکن اراکان پارلیمنٹ نے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے کو نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق 225 رکنی پارلیمنٹ نے وکرما سنگھے کو134 ووٹ اور دوسرے اہم امیدوارحکمران جماعت کے رکن دلاس الہا پیروما کو 82 ووٹ دیئے گئے۔
دریں اثنا، پارلیمان کے سیکرٹری جنرل کے مطابق تیسرے امیدوارانورا کمارا ڈسانائیکا کو صرف تین ووٹ ملے۔
یاد رہے کہ سری لنکا کے سابق صدر گوتابایا راجا پاکسے گزشتہ ہفتے ملک سے فرار ہو گئے تھے۔
سابق صدر نے ملک سے فرار اس دوران ہوئے جب ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل اور دیگر سرکاری عمارتوں پر دھاوا بول دیا تھا۔
انہوں نے فرار ہونے کے بعد ہی مالدیپ اور پھر سنگاپور کا رخ کیا، جبکہ مظاہرین گوتابایا راجا سے استعفیٰ مطالبہ کر رہے تھے۔