دبئی کی حکومت نے رمضان المبارک میں تمام سرکاری و نجی دفاتر میں نئےاوقات کار کا اعلان کر دیا۔
دبئی حکومت نے تمام سرکاری و نجی اداروں میں رمضان المبارک کے دوران ڈیوٹی کے اوقات جاری کردیئے ہیں، تاکہ روزے دار ملازمین کو آسانی ہو سکے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حکومت دبئی نے سرکاری دفاتر میں آن لائن کام کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے، تاکہ ملازمین کو اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کا موقع مل سکے۔
دبئی حکومت نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ونجی دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے،جبکہ جمعہ کے دن دفاتر اور اداروں میں ڈیوٹی صبح 9 بجے سے دو پہر 12 بجے تک رہے گی۔
حکومت نے کہا ہے کہ سرکاری ونجی دفاتر اپنے دائرہ کار اور کام کی نوعیت کے حساب سے ڈیوٹی اوقات پر عمل کر سکتے ہیں ۔اسی طرح دفاتر اور اداروں کی انتظامیہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ کام متاثر کیے بغیر کارکنوں سے آن لائن کام بھی لے سکتے ہیں۔
دبئی حکومت کی جانب سے دفاتر میں رمضان المبارک کے اس نئے اوقات کار کے اعلان سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔