ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت دعائیہ سروس کے بعد ویسٹ منسٹر ایبے سے ولنگٹن آرچ پہنچا دیا گیا، ولنگٹن آرچ پہنچنے کے بعد تابوت کو تدفین کیلئے ونڈسر کیسل لے جایا جائے گا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئیں۔ ملکہ کی آخری رسومات میں امریکا، کینیڈا، فرانس سمیت دنیا بھر سے تقریباً 500 معززین شرکت کر رہے ہیں۔
سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، گورڈن براؤن، ڈیوڈ کیمرون، تھریسا مے اور بورس جانسن بھی شریک ہیں۔
ملکہ برطانیہ کے تابوت کو رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے لایا گیا۔
شاہ چارلس سوم، شہزادہ ولیم، ہیری گن کیرج کے پیچھے پیدل چل رہے تھے۔
ویسٹ منسٹرایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے نے کرائی۔
آرچ بشپ آف کینٹبری جسٹن ویلبی نے Sermon دیا، دعائیہ سروس میں ملکہ برطانیہ کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ دعائیہ گیت گائے گئے۔
دعائیہ تقریب کے اختتام پر بگل بجایا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
دو منٹ کی خاموشی کے بعد قومی ترانے کے ساتھ ہی دعائیہ سروس کا اختتام ہوا۔
دعائیہ سروس کے بعد ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبے سے لندن کے ہائیڈ پارک کارنر میں واقع ولنگٹن آرچ لے جایا جائے گا۔
ملکہ کے تابوت کو لے جانے والی گن کیرج کے پیچھے پیدل چلنے والے شاہی خاندان کی قیادت شاہ چارلس سوم کریں گے۔
ولنگٹن آرچ پہنچنے کے بعد ملکہ کے تابوت کو تدفین کیلئے ونڈسر کیسل لے جایا جائے گا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے دوران دعائیہ سروس کا اختتام کے قریب بگل بجایا گیا جبکہ آخر میں قومی سطح پر 2 منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا ہے۔ آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی جا رہی ہیں۔
ویسٹ منسٹر ایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے نے کروائی۔