قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولر وقار یونس ناصرف کرکٹ میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ ان کی آواز بھی کافی سُریلی ہے۔
میچ کے آغاز سے پہلے وقار یونس نے زینب عباس کو ملی نغمہ بھی سُنایا، جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
پی سی بی کی جانب سے شئیر کردہ ویڈیو میں زینب نے کہا کہ وقار یونس کی آواز کافی سُریلی اور وہ بہت اچھا گاتے ہیں۔
.@waqyounis99 sings a National song for us on this special day! 💚#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/iCp20UHegU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 23, 2022
اس لیے زینب نے کہا کہ وقار یونس ہمیں یومِ پاکستان کے دن ملی نغمہ سنائیں گے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وقار یونس زینب کی فرمائش پر ’یہ وطن تمہارا ہے‘ اپنی خوبصورت آواز میں گاتے ہیں۔
Wow hidden talent @waqyounis99 bhai 👏👏 . You got a bright future ahead 😂
— Umar Gul (@mdk_gul) March 23, 2022
اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ وقار بھائی آپ کی آواز تو بہت اچھی ہے، آپ کا تو یہاں بھی مستقبل روشن ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں جاری تیسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن یوم پاکستان کے نام کیا گیا، کھیل شروع ہونے سے پہلے قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قذافی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کیے۔
دوسری جانب ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔