پیوٹن کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے، یوکرینی وزیر خارجہ

یوکرین کے وزیرِ خارجہ دمیٹرو کولیبا کا کہنا ہے کہ روس کے حملے یوکرین کے لیے ایک حقیقی عوامی جنگ ہے جس میں روسی صدر پیوٹن کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر شہریوں کی جانب سے کمال بہادری بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کے شہر اینرگودر میں روسی حملہ آوروں کو روکنے کی ایک تصویر شیئر کی۔

یوکرینی وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ ایسی بہادری کا مظاہرہ کرتی ہزاروں تصویروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع میں یوکرین کی مدد کے لیے شراکت داروں کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں