وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسانوں سے گندم 22سو روپے فی من کے حساب سے خریدنے کا اعلان کردیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے، ضرورت پڑنے پر گندم خریداری کا ہدف مزید بڑھایا جاسکے گا، گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ گندم خریداری مہم کیلئے صوبائی سطح پر 8 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سینٹرز کی سطح پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کمیٹیاں خریداری کے عمل کی نگرانی کریں گی، صوبائی وزراء، مشیران او رمعاونین خصوصی متعلقہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نےمزید کہا کہ حکومت کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔