پی ٹی آئی آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے مریم نفیس کی خصوصی ہدایت

اداکارہ مریم نفیس نے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے آج سری نگرہائی وے پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے مائیکروبلاگنگ سائٹ پر پی ٹی آئی کی حمایت میں خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دوستوں اورفیملی کے ساتھ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے سی نگرہائی وے پرنکل رہی ہیں اورپُرامید ہیں کہ دیگرلوگ بھی پاکستان کی خاطراپنے گھروں سے نکلیں گے۔

وفاقی دارالحکومت کے موسم کے پیش نظرمریم نفیس نے اپنے مداحوں اورفالوورز سے گزارش کی کہ اسلام آباد کے رہائشی مارچ میں شرکت کے لیے دیگرشہروں سے آنے والے افراد کے لیے پانی ضرور لے کرآئیں کیونکہ گرمی بہت ہے۔

واضح رہے کہ سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے آج اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کررکھا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی جائے گی تحریک جاری رہے گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم کو ‘آزادی مارچ’ کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کے بعد حکومت نے اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی ، لاہورسمیت تمام بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں