پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 26 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار 203 پر بند ہوا ہے۔
کاروبار کی بندش سے قبل انڈیکس 236 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 43 ہزار 400 رہی۔
حصص بازار میں آج 13 کروڑ 82 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پانچ ارب روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار301 ارب روپے ہے۔