پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ کامران غلام نے 20 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور رنز دے کر وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان نے 53 ، رائلی روسوو نے 65 جب کہ عامر عظمت نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کے محمد حفیظ اور سمیت پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ لاہور قلندرز نے اہم میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، عبد اللہ شفیق اور سمیت پٹیل کو سہیل اختر اور فواد احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ملتان سلطانز نے فارم میں موجود ٹم ڈیوڈ کی جگہ جانسن چارلس کو شامل کیا ہے۔ ٹم ڈیوڈ کورونا کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔