پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کو انڈین پریمئیر لیگ(آی پی ایل) کے ساتھ کھڑا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں باہمی سیریز کا تصور پرانا ہوگیا ہے، پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا ہے پاکستان کو دو بڑے ایونٹ کی میزبانی ملنا کامیابی ہے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سہہ قومی سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں کرکٹ کا مستقبل سہہ قومی اور فورنیشن مقابلوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا بہت فائدہ پاکستان کو ہوا، کروڑوں روپے پی ایس ایل فرنچائز کو ملے، انفرااسٹرکچر پر کام کررہے ہیں کراچی میں جلد ہی جدید طرز کا ہوٹل تعمیر کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے ذریعے بھارت پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال سکتے ہمیں اپنے پیروں پر خود کھڑا ہونا ہے، ہماری آمدنی صرف بھارت سے کھیلنے سے مشروط نہیں مقامی سرمایہ کاروں نے مثبت تاثر دیا ہے۔