میرے گھر کے باہر مظاہرے میں بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: جمائما

عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے لندن میں اپنے گھر کے باہر مظاہرے کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں عمران خان اور ان بچوں کی تصویر پر مائنس سائن لگاتے ہوئے ان کے خلاف ٹوئٹ واضح ہیں۔

جمائما نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کے گھر مظاہروں کا اعلان کیا گیا جس میں بچوں کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے، انھیں سوشل میڈیا پر یہود دشمنی کا سامنا ہے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میں 90 کی دہائی کے لاہور میں ہوں۔ جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں پرانا پاکستا ن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں