پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی تصویرشیئر کردی

بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کی تصویرشیئر کر دی ہے۔

فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک طویل پیغام کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے شوہر نک جونس کے ہمرہ اپنی بیٹی مالتی میری کی تصویر بھی شیئر کی۔

تاہم تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا اپنی بیٹی کو سینے سے لگائی ہوئی ہیں جبکہ اس کی آنکھوں پر سفید رنگ کا دل والا ایموجی لگایا ہے۔

پریانکا نےکیپشن میں لکھا کہ وہ اور ان کا شوہر اپنی بیٹی کو نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (NICU) میں 100 دن گزارنے کے بعد پہلی بار گھر لے آئے ہیں۔

واضح رہے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی سنہ 2018 میں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں