وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومتی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ پر دوبارہ حاضری

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں روضۂ رسول ﷺ پر دوبارہ حاضری دی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب دورے پر گئے پاکستانی وفد نے بھی روضۂ رسول ﷺپر دوبارہ حاضری دی ہے۔

شہباز شریف نے ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے نمازِ فجر کے بعد مدینہ میں ہی قیام کیا، وہ آج نمازِ جمعۃ الوداع مسجدِ نبوی ﷺ میں ہی ادا کریں گے۔

نمازِ جمعہ کے بعد شہباز شریف کی جدہ روانگی متوقع ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف آج عمرہ ادا کریں گے اور نمازِ تراویح مسجدالحرام میں ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں