سیاستدان اپنی سیاست چمکانے کے بجائے عوامی مفاد کا سوچیں، عدنان صدیقی

اداکار عدنان صدیقی نے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان اپنی سیاست چمکانا چھوڑ کر مل کر کام کریں.

عدنان صدیقی جو آج کل ‘تماشا’ کے نام سے ایک ریلیٹی شو کی میزبانی کر رہے ہیں ۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب خیبر پختونخوا کی بات نہیں، یہ بلوچستان یا سندھ کا سیلاب نہیں اور نہ پنجاب کا ہے بلکہ یہ مشکل کی گھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ ملک میں ہوں یا باہر، چاہے کھلاڑی ہوں یا فنکار، یا پھر آپ کا تعلق کسی بھی شعبے سے کیوں نہ ہو ۔ مل کر سیلاب زدہ متاثرین کی مدد کریں۔

سینیئر اداکار نے سیاست دانوں سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی سیاست کو چمکانے کے بجائے عوامی مفاد کا سوچیں، لوگ مشکل میں ہیں ۔ مصیبت کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیں۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ سیلاب اللہ کا عذاب ہے، ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ آپ کسی بھی رفاہی ادارے کو کیوں نہ سپورٹ کرتے ہوں۔ مدد کیجیے اور ایک ہو جائیں کیوں کہ یہ مشکل ترین وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں