تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سب مل کر پولیو وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں . علما کرام سول سوسائٹی میڈیا اور معاشرے کا ہر شخص پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کرادا ادا کرے ۔
22 اگست سے ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی مہم شروع ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے خطرہ کے پیش نظر والدین اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے ۔ پولیو پرگرام کراچی، حیدر آباد اور خیبرپختونخوا چھ اضلاع میں پولیو مہم بنوں، لکی مروت ، شمالی اور جنوبی وزیرستان ،ڈی آئی خان ، ٹانک24 اگست تک جاری رہے گی جبکہ بلوچستان میں پولیو مہم 29 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہے گی ۔ ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز 22 اگست سے ہو گا اور 26 اگست تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ والدین پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں کیونکہ رواں برس پاکستان میں اب تک پولیو کے 14 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔