پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا رواں سال کا خسارہ 67 ارب تک پہنچ گیا

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائنز (PIA) کو رواں سال کے 9 ماہ کے دوران 67 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

کسی زمانے میں دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بننے والی پی آئی اے گزشتہ کئی برسوں سے قومی خزانے پر بوجھ ہے۔

حکومت اور ادارے کی انتظامیہ تمام تر کوششوں کے باوجود اسے خسارے سے نکال نہیں سکی۔

رواں برس کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کو 67 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

گزشتہ برس اسی دورانیے میں پی آئی اے کو 42 ارب روپے خسارے کا سامنا تھا۔

اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس پی آئی اے کے خسارے میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی صورت حال رہی تو رواں برس پی آئی اے کا خسارہ 90 ارب تک جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں