پی آئی اے کا اسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے چین کے لئے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین جانے والی پروازوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ حاصل کرنے والے طالبعلموں کے لئے 22 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ طالبعلم اب 40 کلو کی بجائے 80 کلو سامان ساتھ لے جا سکیں گے۔

پی آئی اے چین کے شہروں چنگدو اور شیان کے لئے دو ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔

کرایوں میں کمی کا اطلاق پاکستان سے روانہ ہونے والی پروازوں پر فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں