یادگار فوٹوشوٹ کی خواہش، دلہا دلہن نے خود کو آگ لی

ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی کا ہر لمحہ یادگار ہو، جس کے لیے ہر کوئی مہینوں پلاننگ کر کے منفرد انداز اپناتے ہیں۔ خاص کر دلہا دلہن ایسا فوٹو شوٹ کرانا چاہتے ہیں، جو ان کے سمیت ہر کسی کے ذہن میں نقش ہو جائے، جس کے لیے وہ مختلف انداز کے ساتھ مختلف مقامات کا بھی انتخاب کرتے ہیں۔

لیکن آج کل ایک ایسا امریکی جوڑا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس نے اپنے فوٹو شوٹ کو منفرد بنانے کے لیے خود کو ہی آگ لگا لی، چند تصاویر کے لیے خود کو آگ میں جھونکنے نے سب کو حیران و پریشان کر دیا۔

لیکن خاص بات یہ ہے کہ یہ امریکی جوڑا اسٹنٹ آرٹسٹ ہیں، جو خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا خوب جانتے ہیں، دونوں کی ملاقات بھی اسٹنٹ پرفارم کرتے ہی ہوئی، جو شادی تک جا پہنچی۔

جوڑے نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی شادی کو خود کے لیے اور وہاں موجود کئی لوگوں کے لیے ہمیشہ کے لیے یادگار بنادیا۔

اس حیران کن ویڈیو میں دلہن کے عروسی لباس سمیت اس کے ہاتھ میں موجود گلدستے میں بھی آگ لگی ہوئی ہے، جبکہ دلہے کے تھری پیس پر بھی پیچھے آگ لگی ہوئی ہے۔

اس فوٹو شوٹ کے دوران ان کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے کا عملہ بھی موجود رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں