ملک میں پٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں موجود ہیں،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کا کہنا ہے کہ ملکی ضروریات کے لیے پٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں موجود ہیں۔

ایڈوائزری کونسل کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے کارگو آف لوڈ ہونے کے لیے بندرگاہ پر کھڑے ہیں۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے کارگوز مقررہ وقت پر آف لوڈ ہوں گے۔

کونسل کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ڈیزل کی درآمد بھی کر رہی ہیں، صارفین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں