حکومت کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز سے جاری فروخت کی رفتار برقرار رہی اور کے ایس سی 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔
صبح 11:44 بجے کے ایس سی 100 انڈیکس گزشتہ روز کے 42 ہزار 237.91 پوائنٹس کے مقابلے میں 711.84 پوائنٹس گر کر 41 ہزار 5226.07 پر آگیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کے فیصلے اور پاور ریگولیٹر کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی یونٹ اضافے کے اعلان کا نتیجہ ہے۔