حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابقی پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہو گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے 99 پیسے کے اضافے کے بعد 247 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 79 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔اس کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔