اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیا ہے مگر وہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے قبل اسمبلی سے اعتمادکا ووٹ لیں گے ۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اعتماد کا ووٹ مل جانے کی صورت میں ہی پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے سے مستعفی ہوں گے ، اگر ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو بطور اسپیکر ہی کام جاری رکھیں گے ۔
نجی ٹی وی نے آئینی ماہرین کے حوالے سے کہا کہ آئین کے مطابق اسپیکر کا عہدہ رکھتے ہوئے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جا سکتا ہے ، وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کی صورت میں اسپیکر شپ چھوڑنا ہوگی جبکہ حکمران جماعت کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے امیدوار تلاش کرنا ہوگا۔