پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ 1992 کی سالگرہ بھرپور جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
25 مارچ کی مناسبت سے ورلڈ کپ 1992 کی ٹرافی کل جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رکھی جائے گی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ ٹرافی کے ہمراہ سیلفیز اور تصاویر بھی بنواسکیں گے۔
ورلڈکپ 1992 کی ٹرافی کل جمعہ کو پاکستان اور آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم میں بھی جائے گی اور اس موقع پر پی سی بی ورلڈکپ 1992 کے فائنل کی تصویری جھلکیوں پر مشتمل سلائیڈ شو بھی جاری کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں عمران خان کی قیادت میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔