21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر ‘عبداللہ خٹک’ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پاکستان کے 21 سالہ سوشل میڈیا اسٹار عبداللّٰہ خٹک کراچی میں موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

عبداللہ خٹک کی موٹرسائیکل کو 28 جون کی شب حادثہ پیش آیا جس میں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یوٹیوبر کے اچانک انتقال کی خبر ان کی بہن آمنہ خٹک نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔

انہوں نے لکھا کہ میرا چھوٹا بھائی عبداللہ جو ایم بی بی ایس کے تیسرے سال میں زیرِ تعلیم تھا، کراچی میں ٹریفک حادثے میں انتقال کرگیا۔

انہوں نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کے بھائی کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گھر میں ادا کی جائے گی۔

جب کہ گزشتہ روز پشاور میں عبداللہ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں