پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان نے ٹوئٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اکاؤنٹس تک رسائی بحال کرے اور “جمہوری آزادی اظہار رائے کی پابندی کو یقینی بنائے”۔
اپنے بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں بلاک کیے گئے اکاؤنٹس ایران، ترکی اور مصر سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کے مشنز کے ذریعے چلائے جانے والے سرکاری ہینڈل ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کا ٹوئٹر پر پاکستانی اکاؤنٹس بند کرنے کا عمل تشویشناک ہے۔
Diminishing space for plurality of voices & access to info in #India is extremely alarming. SM platforms must abide by applicable int’l norms; we are urging @Twitter to restore immediate access to our accounts & ensure adherence to democratic freedoms of speech & expression.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 27, 2022
دفتر خارجہ کا یہ بیان ریپبلک ورلڈ کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ بھارت نے ریڈیو پاکستان کا ٹوئٹر ہینڈل بھی بلاک کر دیا ہے۔
بھارت کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب اس کی وزارت اطلاعات و نشریات نے اپریل میں 16 یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کر دیا تھا، جن میں 6 پاکستانی چینل بھی شامل تھے۔
انڈیا ٹی وی کے مطابق بھارت نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ اکاؤنٹس “ہندوستان کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور امن عامہ سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔”