ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224 روپے 40 پیسے ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224 روپے 37 پیسے تھا۔
کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 71 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 232 روپے برقرار ہے۔