پاکستانی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار حارث رؤف انجری کے باعث باہر

انجری کا شکار فاسٹ بولرحارث رؤف انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔جس کے بعد وہ دائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کررہے تھے۔

ایم آر آئی کرانے کے بعد ڈاکٹرز نے حارث رؤف کو 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وہ ملتان اور کراچی میں شیڈول ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ متبادل کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی ان فٹ ہونے کی وجہ سے سیریز میں حصہ نہیں لے رہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان میں 9 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں