پاکستان میں‌روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوا لیکن کتنا؟

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں انتہائی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں صرف ایک پیسے کمی کے بعد ڈالر 221 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 27 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.75 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں