پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں‌ہرا دیا

پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش انڈر-19 نے پاکستان کو 164 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلادیشی اننگز میں زیشان عالم 73 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کے علی اسفند نے 3 اور محمد ابتسام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان انڈر 19 نے ہدف 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کے سعد بیگ 79 اور عرفات منہاس 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش انڈر-19نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں