پاکستان اورترکی نے دفاعی تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیاہے۔
یہ اتفاق رائے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا اور ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل Yasar Guler کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات کے دوران سلامتی اورعلاقائی معاملات خاص طور پر افغانستان کی تازہ ترین صورتحال ، دوطرفہ فوجی روابط اور تعاون کی موجودہ سطح میں اضافے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔