پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج منفی دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 240 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم اختتام پر 148 پوائنٹس کم ہوکر 42007 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 23 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.85 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے کم ہوکر 6836 ارب روپے ہے۔