پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں منفی رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر کاروبار میں اضافے کے بعد اختتام تک معمولی مندی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 116 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 713 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دن کے اختتام تک کاروبار میں مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 206 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا، آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46 ہزار 746 جبکہ کم ترین سطح 46 ہزار 275 رہی۔

آج دن بھرمجموعی طورپر353 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبارہوا جس میں 230کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ 96 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز دن کے اختتام تک کاروبار میں 100 انڈیکس 61 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46 ہزار 539 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا، ایک دن میں سب سے زیادہ 1700 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

11 اپریل کو مارکیٹ کا آغاز 44 ہزار 444 پوائنٹس پر ہوا اور چند منٹس میں ہی انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں