رواں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 66 ارب 59 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جب کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 42 ہزار 150 پوائنٹس پر موجود تھا۔
کاروبار کا آغاز تو نسبتاً تیزی سے ہوا اور ایک وقت میں انڈیکس میں 98 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی دیکھا گیا لیکن بعد میں یہ تیزی مندی میں بدل گئی۔
دن کے اختتام پر پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 537 کمی کے بعد 41 ہزار 612 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس میں 228، کی ایم آئی 3.0 انڈیکس میں 1263 اور آل شیئر انڈؑیکس میں 282 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 66 ارب 59 کروڑ روپے ڈوب گئے۔
پیر کے روز 340 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 257 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم، 64 کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 19 کمپن یوں کے شیئرز کے بھاؤ میں استحکام رہا۔