پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج کا دن مثبت رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 218 پوائنٹس اضافے سے 42265 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں کاروباری کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جو کاروباری دن کے اختتام تک برقرار رہا۔

انڈیکس آج 266 پوائنٹس کے دائرے میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 314 رہی۔

حصص بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 766 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں