لاہور: پاکستان جونیئر لیگ کا فائنل کل بہاولپور رائلز اور گوادر شارکس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کا دوسرا کوالیفائر میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بہاولپور رائلز اور مردان واریئرز کے درمیان کھیلا گیا۔
Into the final 🌟
One match away from the trophy 💪🏻#PJL #RoyalsRoar #Next11 #BRvMW pic.twitter.com/bhQFX4GGQB— Bahawalpur Royals (@bahawalpuroyals) October 20, 2022
اس میچ میں بہاولپور رائلز نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے جس میں ان کا مقابلہ گوادر شارکس سے کل کھیلا جائے گا۔
Hard luck @Mardan_Warriors, well fought!
Congratulations @bahawalpuroyals! Can’t wait for our battle tomorrow 🤩#WeAreFintastic | #Next11 | #PJL pic.twitter.com/9nFLsSMIOJ
— Gwadar Sharks 🦈 (@gwadar_sharks) October 20, 2022
فائنل میچ سے قبل اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جب کہ میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ دوسرے کوالیفائر میچ میں مردان واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز اسکور کیے تھے۔
مردان واریئرز کی جانب سے شاہ زیب خان نے سب سے زیادہ 32 رنز اسکور کیے جب کہ محمد فاروق 24 اور داؤد نذر نے 23 رنز بنائے جب کہ بہاولپور رائلز کی جانب سے ارحم نواب، عبید شاہد اور ذیشان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بہاولپور رائلز نے باسط علی اور طیب عارف کی جاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف 15 ویں اوور میں پورا کرلیا جب کہ باسط علی نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور طیب عارف 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
🌟 Player of the Match- Basit Ali 🌟#Next11 l #PJL I #BRvMW pic.twitter.com/nakYbjUr6Y
— Pakistan Junior League (@ThePJLofficial) October 20, 2022
یاد رہے کہ گوادر شارکس پہلے کوالیفائر میچ میں بہاولپور رائلز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔