پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال: آئی ایم ایف نے قرض پروگرام معطل کردیا

نیویارک: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث قرض پروگرام معطل کردیا، آئی ایم ایف مجوزہ نئی حکومت کے ساتھ دوبارہ سے بات چیت کا آغاز ہوگا۔

جولائی 2019 سے جاری آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے 6ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ معطل ہو گیا،قرض کی معیاد 3 سال تھی اور قرضہ منظور ہوتے ہی پاکستان کو ایک ارب ڈالر جاری کئے گئے تھے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے فروری میں چھٹے جائزے کے بعد پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر قرضہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا،پاکستان 6ارب ڈالر قرض میں سے اب تک 3 ارب ڈالر حاصل کر سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں