ملک میں سونے کا فی تولہ بھاؤ 200 روپے کم ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کےبعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 82 ہزار 600 روپے ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 56 ہزار 550 روپے ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 1807 ڈالر فی اونس ہے۔