ملک میں‌سونے کی قیمت میں‌کمی ہونے لگی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم دو ہزار 200 روپےکی کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 57 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 1886 روپے کمی سے ایک لاکھ 34 ہزار 935 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں 6 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 768 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں