پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا 700 روپے اور فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہوگئی۔
صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 700 روپے اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 100 روپے اور دس گرام 600 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار 261 روپے کا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1800 ڈالر پر پہنچ گیا۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 30 روپے بڑھ کر 1890 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی جبکہ دس گرام چاندی کے نرخ 25.72 روپے اضافے سے 1620.37 روپے ہوگئے۔