نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل اسپائیڈر کیم لگا دیا گیا۔
آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اسپائیڈرکیم میچ کی کوریج کرےگا جو کہ پہلے ٹی ٹوئٹنی میں دستیاب نہیں تھا۔
خیال رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور اس کے حل کے لیے حسب روایت سکیورٹی اداروں کی ریہرسل جاری تھی جس کے دوران ہیلی کاپٹرگراؤنڈ کے اوپر سے گزرا تو میدان میں لگے اسپائیڈر کیم کی کیبل ہیلی کاپٹرکے ٹائر میں آگئی۔
اس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے ہچکولا لیا اور اسپائیڈر کیم قلابازیاں کھا کر نیچے گرگیا، براڈ کاسٹر کے عملے نے فوری طور پر اسپائیڈر کیم کو اُٹھایا، اُس کا جائزہ لیا اور اسے کنٹرول روم لے گئے۔
اسپائیڈر کیم ٹوٹنے کے باعث پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گراؤنڈ میں اسپائڈرکیم کی سہولت موجود نہیں تھی۔