ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے بڑھا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 222 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 1.25 پیسے اضافے سے 229 روپے ہے۔