سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے رضوان کی سست بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50گیندوں پر 50رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی۔
ایشیاکپ فائنل میں شکست پر سابق فاسٹ بالر شعیب اختر بھی ٹیم پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابراعظم کےلیے بطور بلےباز ٹورنامنٹ بھیانک ثابت ہوا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ کامبینیشن کام نہیں کر رہا۔ پاکستان کو کئی پہلووں پر کام کرنا ہو گا۔
This combination is not working. Pakistan has to look into a lot of things. Fakhar, Iftikhar, Khushdil all need to be looked into. And Rizwan, 50 off 50 is not going to work anymore. Doesn't benefit Pakistan.
Hats off to Sri Lanka. What a teamFull video: https://t.co/rYk3d01K65
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 11, 2022
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ فائنل میں فخرزمان ، افتخار اور خوش دل کی بلے بازی بھی سمجھ نہیں آئی۔ شعیب اختر نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پچاس گیندوں پر پچاس رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔
سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔