پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایسل ایل 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بھارت کی آئی پی ایل کے بعد ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا برانڈ ہے جو خوب کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہورقلندرزاورملتان سلطانز کا ہوگا، اس بار ایسی پی ایس ایل ہوگی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی چار ٹیمز ہوم گراونڈ میں میچز کھیلیں گی، پی ایس ایل کے دوران 3 ومن میچز بھی کرائیں گے۔ ستمبر میں ویمن پی ایس ایل کی لانچنگ کا پلان ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کیلئے اچھا رہا جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔.