پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 04 افراد ہلاک

ملک بھر میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ہے جس کا اندازہ مثبت کیسز کی شرح میں خاطر خواہ کمی سے لگایا جاسکتا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کوویڈ 19 کے انفیکشن کی شرح میں کمی جاری ہے ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی جانے والے مثبت کیسز کی شرح 0.62 ہے جو کہ گزشتہ روز 1.10 تھی۔

اس شرح کے مطابق کورونا کے یومیہ مثبت کیسز 200 سے بھی کم ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ اس وباء سے مزید 04 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کوویڈ 19 کے مزید 4 اموات اور 189 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق 451 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں