پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی، گزشتہ 11دنوں میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا، ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد30ہزار 362ہو چکی ہے ۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 24ہزار 792کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 123افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ،کورونا کے ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح 0.49فیصد رہی ،اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد 39 ہزار 808ہے جن میں سے 259مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
ملک بھر سے اب تک 15لاکھ 26ہزار 952کرونا کے مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 87ہزار 144صحتیاب ہو چکے ہیں ،سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ سے سامنے آئے جن کی تعداد 5لاکھ 76 ہزار 469ہے جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 5ہزار 528کورونا کے مریض سامنے آئے ۔
COVID-19 Statistics 14 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 24,792
Positive Cases: 123
Positivity %: 0.49%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 259— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 14, 2022