اسلام آباد: پاکستان میں مسلسل پانچویں روز بھی کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 141نئے کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,361 ہوگئی جبکہ 1,526,234 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
این آئی ایچ نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 141 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 234 ہوگئی۔
نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 76 ہزار 110 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار 307 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 02 لاکھ 19 ہزار 223، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 112، بلوچستان میں 35 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 717 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 286 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھرمیں مسلسل پانچویں روز بھی کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئی جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 361 تک پہنچ گئی۔
کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,558 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
COVID-19 Statistics 8 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 27,003
Positive Cases: 141
Positivity %: 0.52%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 280— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 8, 2022
اس کے علاوہ سندھ میں 8097، خیبرپختونخوا میں 6322، اسلام آباد میں 1023، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 223 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 280 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.52 فیصد رہی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 116 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 650 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 27 ہزار 003 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 141 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 689 ہزار 870 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔